کراچی؛ گلشن ڈویژن پولیس کی کارروائی، منشیات فروش اور گٹکا ماوا فروش ملزمان گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ ایسٹ گلشن ڈویژن پولیس کی کارروائی، منشیات فروش اور گٹکا ماوا فروش ملزمان گرفتار۔

پی آئی بی کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر دو مختلف کارروائیوں کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 53 گرام اعلیٰ کوالٹی کی آئس، تیار مضرِ صحت گٹکا ماوا، گٹکے میں استعمال ہونے والی چھالیہ اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں محمد ابراہیم عرف چنگاری ولد محمد ظفر اور طارق زمان ولد ملکی امان شامل ہیں۔

گرفتار ملزم طارق عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔

۱. مقدمہ الزام نمبر 17/2017 بجرم دفعہ 23(I)A سندھ آرمز ایکٹ تھانہ PIB کالونی۔

۲. مقدمہ الزام نمبر 151/2017 بجرم دفعہ 23(I)A سندھ آرمز ایکٹ تھانہ لیاقت آباد۔

۳. مقدمہ الزام نمبر 190/2018 بجرم دفعہ 6/9-C نارکوٹیکس ایکٹ تھانہ PIB کالونی۔

۴. مقدمہ الزام نمبر 268/2018 بجرم دفعہ 6/9-B نارکوٹیکس ایکٹ تھانہ PIB کالونی۔

۵. مقدمہ الزام نمبر 269/2018 بجرم دفعہ 23(I)A سندھ آرمز ایکٹ تھانہ PIB کالونی۔

۶. مقدمہ الزام نمبر 423/2023 بجرم دفعہ 397/353/324/186/34 تھانہ گلشن اقبال۔

۷. مقدمہ الزام نمبر 424/2023 بجرم دفعہ 23(I)A سندھ آرمز ایکٹ تھانہ گلشن اقبال۔

۸. مقدمہ الزام نمبر 500/2024 بجرم دفعہ 9(I)-3-C نارکوٹیکس ایکٹ تھانہ PIB کالونی۔

۹. مقدمہ الزام نمبر 43/2025 بجرم دفعہ 9(I)-3-B نارکوٹیکس ایکٹ تھانہ PIB کالونی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں