کراچی؛ جمشید ڈویژن پولیس کی کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ ایسٹ جمشید ڈویژن پولیس کی کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار۔

جمشید کوارٹرز پولیس نے جہانگیر روڈ کے قریب کارروائی کرکے ملزم مقصوم احمد ولد عبد الرزاق کو گرفتار کیا۔

ملزم کے قبضے سے 25 گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن، ایک عدد ڈیجیٹل کانٹا اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔

ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں