پشاور(ایچ آراین ڈبلیو) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کے وفد نے ایڈیشنل آئی جی آپریشنز خیبرپختونخوا محمد علی بابا خیل سے سنٹرل پولیس آفس پشاور میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت ایچ آر سی پی کے چیئرمین اسد اقبال بٹ کر رہے تھے۔
ملاقات میں قانون کی حکمرانی، آزادی اظہار، خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق سمیت انسانی حقوق کے تحفظ کے مختلف پہلوؤں پر سیرحاصل گفتگو ہوئی۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز محمد علی بابا خیل نے کہا کہ “خیبرپختونخوا پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ضامن ہے۔”
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن عالم شینواری، انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی اختر عباس، ڈی آئی جی سیکیورٹی قاسم علی خان، پرنسپل سٹاف آفیسر عمران خان، ایس پی آپریشنز اسحاق گل اور اے آئی جی جینڈر انیلہ ناز بھی موجود تھیں۔
ملاقات کے دوران انصاف کی فوری فراہمی، خواتین و اقلیتوں کے بنیادی حقوق اور پولیس کی ذمہ داریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا۔


