منشیات کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن، ایک اور منشیات فروش گرفتار

جامشورو(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع جامشورو میں منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے سلسلے میں پولیس کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق چھانگا کے خصوصی احکامات کی روشنی میں بھان سعیدآباد پولیس نے ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سیہون فراز علی کی نگرانی میں ایس ایچ او بھان سعیدآباد سب انسپکٹر عاشق حسین مشوری کی سربراہی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم وسیم ولد علی حسن سیال کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے مضرِ صحت منشیات Z-21 کے دو پیکٹ برآمد کیے گئے، جس پر اس کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی جامشورو نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز اور مؤثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں امن و امان کے قیام اور منشیات کے مکمل خاتمے کے لیے پولیس اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کرتی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں