ٹنڈوآدم کا رہائشی، چرس کا ڈیلر جھول میں گرفتار

سانگھڑ (ایچ آراین ڈبلیو) تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ غلام نبی کیریو کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کے سلسلے میں ایس ایچ او جھول منیر احمد بالادی نے ماتحت عملے کے ہمراہ، سنجھورو روڈ پر دوران چیکنگ ٹنڈوآدم کے رہائشی چرس کے ڈیلر شیر محمد چاکرانی کو گرفتار کیا ہے۔ منشیات فروش کے قبضے سے 1230 گرام چرس برآمد ہونے پر اس کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ جبکہ اس کے علاوہ کھپرو پولیس نے بھی ایک منشیات فروش عمران کوری کو گرفتار کرکے 20 لیٹر شرآب برآمد کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں