اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)جنگ شروع ہونے کے بعد سے ڈیزل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 244 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا جا چکا ہے۔ اگرچہ حالیہ عرصے میں قیمتوں میں کچھ کمی کی گئی ہے، تاہم اس کے باوجود ڈیزل کی قیمت اب بھی جنگ سے پہلے کی سطح کے مقابلے میں 109 روپے زائد ہے۔
اسی طرح پٹرول کی قیمتوں میں بھی عوام کو مکمل ریلیف نہ مل سکا۔ آج بھی پٹرول کی قیمت جنگ شروع ہونے سے قبل کی قیمتوں کے مقابلے میں 108 روپے فی لیٹر زیادہ ہے۔
ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں یہ مسلسل اضافہ مہنگائی کی ایک بڑی وجہ بن چکا ہے، جس سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر براہِ راست اثر پڑ رہا ہے۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری طور پر عوام کو منتقل کیا جائے تاکہ مہنگائی کے بوجھ میں کچھ کمی آ سکے۔


