لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)اسکوٹی سوار لڑکی سے ڈکیتی کے واقعے کے بعد حکام حرکت میں آ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مریم نواز نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ملزم کو 8 گھنٹے کے اندر گرفتار کیا جائے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سیف سٹی اتھارٹی لاہور اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کی شناخت کر لی گئی ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ٹیمیں ملزم کی گرفتاری کے لیے متحرک ہیں اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ شہر بھر میں ناکہ بندی بھی کی گئی ہے۔


