کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پی آئی بی کالونی میں پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف کارروائی کرتےہوئےدوملزمان کوگرفتارکرلیا ہے۔تھانہ پی آئی بی کالونی پولیس کے مطابق کارروائی پریس کوارٹرز کے قریب کی گئی، جہاں خفیہ اطلاع پر ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے اعلیٰ کوالٹی کی منشیات “آئس” اور فروختگی کی رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔گرفتار ملزمان کی شناخت نادر خان ولد گلاب خان اور کلیم اللہ ولد قدرت اللہ خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد تک بھی پہنچا جا سکے۔


