**کراچی (ایچ آراین ڈبلیو):** تاجر **میر رضا قتل کیس** میں سندھ پولیس کی اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔
سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق **میر رضا کی قبرکشائی کے بعد کیے گئے دوسرے پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ** آج **31 اگست 2026** کو تحقیقاتی ٹیم کو موصول ہوگئی ہے۔
ترجمان کے مطابق تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت اور مفادِ عامہ کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے موصولہ **فائنل پوسٹ مارٹم رپورٹ عوام کے سامنے پیش کی جارہی ہے**۔
تحقیقاتی ٹیم رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے اور اس میں سامنے آنے والے نتائج کی روشنی میں تحقیقات کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔
پولیس کے مطابق کیس کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے شواہد اور دیگر متعلقہ رپورٹس کی روشنی میں ذمہ دار عناصر کا تعین کرنے کی کوشش جاری ہے۔
**ترجمان سندھ پولیس** کے مطابق مزید پیش رفت تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے لائی جائے گی۔


