کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سکھن میں پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔سکھن پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس کے دوران ملزم کو تھانہ سکھن کی حدود سے حراست میں لیا گیا۔گرفتار ملزم کی شناخت محمد وقاص ولد گل محمد کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک 9 ایم ایم پسٹل بمعہ راؤنڈز اور ایک چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی، جس کا نمبر KJE-0158 ہے اور یہ موٹرسائیکل تھانہ سکھن کی حدود سے سرقہ شدہ تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم مختلف تھانوں کی حدود میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔برآمد شدہ اسلحہ کو فرانزک و کیمیکل تجزیے کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔


