ڈاکوؤں کی لوٹ مار، مزاحمت پر بیوپاری کو گولی مار دی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)بھینس کالونی میں اسلحہ کےزورپرڈکیتی کی واردات میں ڈاکوؤں نےبیوپاری سے5لاکھ روپے چھین لیے اور مزاحمت پر فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ بھینس کالونی نمبر 5 میں پیش آیا جہاں تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے بیوپاری عبدالرسول کو نشانہ بنایا۔ ملزمان اسلحہ کے زور پر نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔

مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بیوپاری زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار متاثرہ بیوپاری کو تین ڈاکوؤں نے گھیر کر واردات انجام دی۔

پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں