تاریخ میں پہلی بار واپڈا افسران کے گھروں کی فری بجلی ختم کردی گئی

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)تاریخ میں پہلی مرتبہ واپڈا کےافسران اور ملازمین کو ملنے والی فری بجلی کی سہولت ختم کر دی گئی ہے۔ فیصلے کے تحت گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے افسران کے گھروں کو فراہم کی جانے والی مفت بجلی کی سہولت واپس لے لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ اقدام بڑھتے ہوئے توانائی بحران اور مالی دباؤ کے پیشِ نظر کیا گیا ہے، جس کا مقصد غیر ضروری مراعات کا خاتمہ اور اخراجات میں کمی لانا ہے۔ اس فیصلے کے بعد واپڈا کے افسران اب دیگر صارفین کی طرح بجلی کے بل ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف سرکاری وسائل کا بہتر استعمال ممکن ہوگا بلکہ اداروں میں مساوات اور شفافیت کو بھی فروغ ملے گا۔ دوسری جانب بعض حلقوں کی جانب سے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ واپڈا افسران کو دہائیوں سے مفت بجلی کی سہولت حاصل تھی، جسے اب پہلی بار باضابطہ طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں