کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ملیر کینٹ تھانہ میں تعینات سب انسپکٹر گرفتار، تھانہ شاہراہ فیصل سے سرقہ شدہ کار برآمد،
مورخہ 30 مارچ 2025 کو اے وی ایل سی بلدیہ ڈویژن نے بدنام زمانہ بین الصوبائی کار اسنیچر سولنگی گینگ کے دو کارندے قاسم عرف عامر اور شعیب عرف SK پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار کئے تھے، جبکہ سرغنہ دانش سولنگی عرف میر ساتھی ملزمان نور خان اور فخر کے ہمراہ فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرارہو گیا تھا۔
پولیس نے 27 مارچ کو فیروزآباد سے چھینی گئی ٹویوٹا کرولا AXV-538 برآمد کرلی تھی جبکہ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور دیگر شواہد بھی برآمدکئے تھے۔
وا ضح رہے کہ مذکورہ بر آمد شدہ کار، Vitz کار میں سوار ملزمان نے مین شہید ملت روڈ پر دن دیہاڑے اسلحہ کے زور پر صبح سوا آٹھ بجے کے قریب چھینی تھی،
ملزمان نے کار میں سوار فیملی کو انتہائی بے دردی سے گھسیٹ کر اتارا تھا کیونکہ کار میں سوار فیملی نے اسلحہ بردار ملزمان کو دیکھ کر خوف سے کار کے دروازے اور شیشے لاک کر لئے تھے اور ملزمان سے معافی کی بے انتہا درخواستیں کی تھیں۔
تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ گینگ جو ایک درجن سے زائد ساتھیوں پر مشتمل ہے، ایک سابق فوجی اہلکار دانش سولنگی عرف میر کی قیادت میں کام کر رہا ہے جو ایک پولیس سب انسپکٹر کا بیٹا ہے
اے وی ایل سی کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو شیلٹر فراہم کرنے والے، ملیر کینٹ تھانے میں تعینات سب انسپکٹر محمد عرس سولنگی ولد ولی محمد کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے تھانہ شاہراہ فیصل سے چوری شدہ گاڑی AJU-648 بھی برآمد کر لی۔
ملزمان کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں اور مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔


