12 سالہ بچے کو اغواء کرکے نثار کالونی لانے والا ملزم شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

فیصل آباد (ایچ آراین ڈبلیو)‌ جڑانوالہ کے علاقہ سے 12 سالہ بچے کو اغواء کرکے نثار کالونی لانے والا ملزم شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، ملزم عثمان پٹھان نے بچے کو جڑانوالہ سے گذشتہ روز اغواء کیا

بچے کو رات بھر بدفعلی کا نشانہ بناتا رہا،اہل علاقہ کے مطابق بچے کو پشاور لیجانے کی تیاری کی جارہی تھی،ملزم حجام کے پاس بچے کی کٹنگ کروانے گیا تو بچے نے ملزم کے بارے میں حجام کو بتا دیا،

حجام نے اہل علاقہ کی مدد سے ملزم کو پکڑ کر خوب درگت بنائی ، بچے کو بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کروانے کیلئے پولیس کو اطلاع دے دی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں