ہنگو (ایچ آراین ڈبلیو) شناوڑی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر (CTD) اور ہنگو پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جو 2 گھنٹے تک جاری رہا۔
ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (TTP) کے اہم کمانڈر سعید ولد سنت خان سکنہ گلباغ کو ہلاک کر دیا گیا، جبکہ اس کے دیگر ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر قریبی پہاڑوں میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ہلاک دہشتگرد پولیس اہلکار قدرت اللہ کی شہادت میں بھی ملوث تھا
سیکورٹی اداروں کو اس کی طویل عرصے سے تلاش تھی۔ آپریشن کے دوران سعید کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، دو ہینڈ گرنیڈ اور ایک افغانستان کا سم کارڈ بھی برآمد ہوا، جو اس کے سرحد پار روابط کو ظاہر کرتا ہے


