کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)دو روز قبل کورنگی میں کیش وین پر فائرنگ اور لوٹ مار کا واقعہ پیش آیا-ساتھیوں کے ہمراہ 97 لاکھ کی ڈکیتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتارہوگئے-گرفتار ملزمان میں علی بخش اور پرویز شامل ہیں-گرفتارملزمان کے قبضے سے 34 لاکھ 78ہزار کیش اور آلٹو گاڑی برآمد-
سیکیورٹی سپر وائزر سے چھینے گئے پستول سمیت 3پستول برآمدہوگئیں-ملزمان کے قبضے سے 12اسمارٹ فونز بھی برآمد ہوا-ملزمان نے سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین لوٹنے کے دوران فائرنگ بھی کی تھی-واضح رہے کہ فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ سدھیر اور محمد خالق زخمی ہوئے تھے-پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے فرار ہوتے وقت شہری سے ایک آلٹو گاڑی بھی چھینی تھی-
ضلع کورنگی کے 3 ایس ایچ اوز نے 24 گھنٹے کے اندر 2 ملزمان کو گرفتار کیا-گرفتار ملزمان نے دیدار علی جاگیرانی،شوکت علی اور مخبری کرنے والے کاری کے ہمراہ واردات کی تھی-


