39

جعلی سرکاری آفیسر سول لائن پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

ملتان(ایچ آراین ڈبلیو)جعلی سرکاری آفیسر سِول لائن پولیس کے ہتھے چڑھ گیا-سِول لائن پولیس نے دورانِ سنیپ چیکنگ کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرلیا۔ملزم نے اپنی پرائیویٹ گاڑی کو نیلی بتی اور سبز نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی۔ملزم عمران کی گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی کی سیٹ کے نیچے سے 100 گرام آئس کا پیکٹ نکلا۔

ملزم عمران جعلی سرکاری آفیسربن کرآئس کی ڈیلیوری کرتا تھا۔ملزم عمران ضلع وہاڑی کا رہائشی نکلا۔جو کہ وہاڑی پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔ملزم اپنے علاقہ میں فراڈ اور چوری جیسے کئی مقدمات میں ملوث نکلا۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کی سِول لائن پولیس کو شاباش، تعریفی اسناد دینے کا اعلان-

اپنا تبصرہ بھیجیں