کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار-ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں-ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں-
جاری کاروائیوں میں2ملزمان گرفتارہوگئے-ملزمان کوسرگودھا کےمختلف علاقوں سےگرفتارکیا گیا-گرفتار ملزمان کی شناخت غلام قادر اور تنویرالحسن کےنام سےہوئی ہے-ملزم غلام قادرنےشہری کویونان ملازمت کی غرض سےبھجوانےکےلیے30 لاکھ روپے ہتھیائے-ملزم تنویر الحسن نے شہری کو سعودی عرب ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 11 لاکھ روپے ہتھیائے-
ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے-ملزمان بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئے-ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے-


