43

بین الصوبائی موٹر سائیکل لفٹنگ گینگ کے کارندے اورسرغنہ گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شاہ لطیف پولیس کی بڑی کاروائی, بین الصوبائی موٹر سائیکل لفٹنگ گینگ کے کارندے گرفتار، گروہ کا سرغنہ بھی شامل ہے-شاہ لطیف پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منزل پمپ کے قریب سے بین الصوبائی موٹر سائیکل لفٹنگ گروہ کے 6 کارندوں کو گرفتار کر لیا-

گرفتار ملزمان کا تعلق ایک سرگرم اور منظم موٹر سائیکل لفٹنگ نیٹ ورک سے ہے، جو اندرونِ سندھ سمیت مختلف صوبوں میں شہریوں سے موٹر سائیکلیں چھین کر فروخت کرتا تھا-گرفتار ملزمان شاہ لطیف سمیت مختلف تھانوں کی حدود میں ہونے والی اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

گرفتارگروہ کاسرغنہ غلام نبی اس نیٹ ورک کو چلا رہا تھا، جو کراچی شہر سے موٹر سائیکلیں چھینوا کر اندرونِ سندھ سمیت دیگر صوبوں میں سپلائی کرواتا تھا-گرفتارملزمان کےقبضے سے 4 موٹر سائیکلیں، پسٹل بمعہ راؤنڈز, موبائل فونز اور کیش رقم برآمد ہوئی-گرفتار ملزمان سے برآمد ہونے والی موٹر سائیکلوں کا ریکارڈ AVLC حکام سے چیک کیا جا رہا ہے-

گرفتار ملزمان کا مزید کریمنل ریکارڈ مختلف تھانوں سے حاصل کیا جارہا ہے-پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں