کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کورنگی حسینی بلڈ بینک والی گلی میں فائرنگ سے ایک شخص کے جاں بحق ہونے کا معاملہ-مقتول کی شناخت 26 سالہ عمیر کے نام سے کی گئی-عمیر کو سینے پر ایک گولی ماری گئی جو وجہ موت بنی-مقتول کا موبائل فون غائب ہے-مقتول کی جیب سے محکمہ سندھ پولیس ہیلتھ کارڈ ملا ہے-برآمد شدہ ہیلتھ کارڈ کی تصدیق کی جارہی ہے-مقتول عمیر قائد آباد حسینی چورنگی کا رہائشی تھا-
ایس ایس پی کورنگی طارق نوازکاجائےوقوعہ کا دورہ-مقتول کا تعلق اسپیشل پروٹیکشن یونٹ سےتھا-مقتول آٹو مکینک بھرتی ہوا تھا-مقتول کے پاس سے موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے-واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے-


