کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ سٹی کلاکوٹ پولیس کی ٹارگٹڈ کاروائی کےدوران چوری شدہ موٹر سائیکلز کا سامان خریدنے و بیچنے والے 3 ملزمان گرفتار-ملزمان سے درجنوں سے زائد موٹر سائیکلز کے مختلف کھلے ہوئے پارٹس برآمد-ملزمان سے 10 عدد انجن, 20 عدد رم، 14 عدد مسیح گارڈن, 3 عدد چھولے, 116 انجن کے مختلف پارٹس اور دیگر مختلف سامان برآمد کیا گیا-
ملزمان کو علاقہ کلاکوٹ کی حدود علامہ اقبال کالونی مرزا آدم خان روڈ سے گرفتار کیا گیا-ملزمان کی شناخت اکبر, احسان اور سکندر کے ناموں سے ہوئی ہے-ملزمان کو انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ کاروائی کے دوران گرفتار کیا گیا-ملزمان کباڑ کی دوکان کی آڑ میں نشہ کے عادی افراد سے چوری شدہ موٹر سائیکلز اور ان کا سامان خریدا کرتے تھے-
ملزمان چوری شدہ موٹر سائیکلز کو خرید کر مختلف حصوں میں کھول کر بیچتے تھے-ڈی آئی جی صاحب نے اچھی کارکردگی پر ایس ایچ و ٹیم کو شاباشی دی-ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا-ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے-


