35

مراکش کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ لینڈ روٹ ایجنٹ گرفتارہوگیا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)مراکش کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ لینڈ روٹ ایجنٹ گرفتارہوگیا-ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد کی کاروائی پر مراکش کشتی حادثہ 2025 کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔واضح رہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت غلام مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ہے-

ملزم سال 2023 سے مراکش کے سمندری راستے سے یورپ بھجوانے کے لئے بطور لینڈ روٹ ایجنٹ کام کر رہا تھا- ملزم پہلے سے گرفتار مرکزی ملزم عبدالغفار اور ملزم محمد سرفراز کے ساتھ اس نیٹ ورک کا حصہ تھا۔ مذکورہ ملزمان بدنام زمانہ افریقی انسانی اسمگلر ابوبکر سے رابطہ میں تھے-

ملزمان پاکستانی شہریوں کو اسپین بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث ہیں-ملزمان شہریوں کو سمندر کے راستے سے اسپین بھجوانے کے لیے سہولت فراہم کرنے میں ملوث پائے گئے-سال 2025 میں ملزمان نے درجنوں پاکستانیوں کو کشتی کے ذریعے موریطانیہ سے یورپ روانہ کیا-

دوران سفر کشتی حادثہ کا شکار ہوئی جس میں متعدد پاکستانیوں کی موت واقع ہوئی-ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں