34

غیرت کے نام پر بہن کوقتل کرنیوالا ملزم ساتھی سمیت گرفتار

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)5روز قبل غیرت کے نام پر اپنی بہن کو قتل کرنے والا شخص ملزم سمیت گرفتارکرلیا،پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو تھانہ ٹیکسلا پولیس نے گرفتار کیا-ملزم نے ساتھی کی معاونت سے اپنی سگی بہن کو فائرنگ کرکے قتل،بہنوئی کو زخمی کیا تھا-

مقتولہ لڑکی نے پسند کی شادی کی تھی جسکا ملزمان کو رنج تھا-واقعہ ٹیکسلا کے علاقہ فیصل شہید روڈ پر پیش آیا تھا-لڑکی عدالت میں 164کا بیان ریکارڈ کر واپس جا رہی تھی جب اس پر فائرنگ کی گئی-

اپنا تبصرہ بھیجیں