حافظ آباد(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ جلالپوربھٹیاں کے علاقے میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ پولیس حافظ آباد(CCD) کے پولیس مقابلہ ہوا-زرائع کے مطابق کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ پولیس حافظ آباد کو خفیہ اطلاع پر جرائم پیشہ عناصر کے کارروائی کی جا رہی تھی اور دوران ریڈ نامعلوم جرائم پیشہ عناصر سے ٹکراؤ ہو گیا-
فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ایک نامعلوم ڈاکو جس کی شناخت علی رضا سکنہ کوٹ محبت سے ہوئی ہے جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا اور ہلاک ہو گیا ہے.ملزم دوتہرے قتل کیس میں پولیس کو مطلوب تھا اور عرصہ دو سال سے اشتہاری تھا-


