24

عزیزبھٹی پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ، تھانہ عزیز بھٹی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے گولڈن کچن ڈالمیا کے قریب کارروائی کرکے ملزم حاجی ولد ابراہیم کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔

گرفتار ملزم کے زیرِ استعمال سرقہ شدہ موٹر سائیکل نمبری KMH-8531 کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔برآمدہ موٹر سائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 390/2025 بجرم دفعہ 381A ت پ تھانہ عزیز بھٹی میں درج ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزم نے دورانِ انٹیروگیشن متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف بھی کیا ہے، جس کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں