27

بھٹائی نگرمیں پولیس کا ڈکیتوں سے مقابلہ،1ملزم زخمی حالت میں گرفتار

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)بھٹائی نگر پولیس کا ڈکیتوں سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتارہوگیا-گشت پر معمور پولیس پارٹی نے مین جامشورو روڈ نزد بچاؤ بند کے نزدیک مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی-دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈکیت ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جبکہ ملزم کا ساتھی فرارہوگیا-زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد عرفان ولد اقبال شیخ کے نام سے ہوئی-

واضح رہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پسٹل بمعہ راؤنڈ برآمد کرکے زخمی ملزم کو علاج معالجے کیلئے فلفور اسپتال منتقل کردیا گیا-گرفتار ملزم کے متعلق مزید معلومات اور کرمنل ریکارڈ چیک کیا گیا جس کے مطابق ملزم حیدرآباد کے مختلف تھانہ جات میں 8 سے زائد مقدمات میں چالان شدہ ظاہر ہوا مزید ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں