لودھراں(ایچ آراین ڈبلیو)سی سی ڈی لودھراں نےتیزاب گردی جیسے بھیانک اور انسانیت سوز جرم میں ملوث مرکزی ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ملزمہ( ر) نے عابد نامی نوجوان کو ملاقات کے بہانے گھر بلایا اور اس پر تیزاب پھینک دیا۔تیزاب گردی کے نتیجے میں متاثرہ نوجوان کا چہرہ ، آنکھیں اور جسم بری طرح جھلس گئے۔ عابد شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
لودھراں: سی سی ڈی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ تیزاب گردی ایک بھیانک جرم ہے اور اس پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے-متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔


