33

منشیات فروشوں اور نشے کے عادی افراد کیخلاف آپریشن جاری

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع ساؤتھ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ نشے کے عادی افراد کے لیے بھی خصوصی آپریشن جاری ہے- ایس ایس پی ضلع ساؤتھ جناب مہظور علی کی خصوصی ہدایات پر ساوتھ پولیس کی جانب سے جہاں منشیات فروش عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے،وہیں نشے کے عادی افراد کی بحالی اور علاج کے لیے بھی سنجیدہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

امروز تھانہ پریڈی کی حدود میں ایک بڑا آپریشن عمل میں لایا گیا، آپریشن کے دوران 100 سے زائد نشے کے عادی افراد کو تحویل میں لیا گیا۔ان افراد کوقانونی ضابطےکی کارروائی مکمل کرنےکے بعد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایدھی فاؤنڈیشن نوری آباد کے بحالی مرکز بھجوایا گیا، جہاں انہیں علاج و معالجے اور بحالی کی سہولیات فراہم کی جائیں گی-

ضلع ساؤتھ پولیس کی جانب سے اس اقدام کا مقصد نہ صرف جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرنا ہے بلکہ نشے کے عادی افراد کو معاشرے کا مفید شہری بنانے میں مدد فراہم کرنا بھی ہے۔

ساؤتھ پولیس عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ منشیات اور جرائم کے خلاف جاری اس جدوجہد میں پولیس کا ساتھ دیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی تھانے یا ہیلپ لائن 15 پر دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں