47

مصطفی عامرقتل کیس،عدالت نے مقدمہ کی نقول فراہم کرنے کیلئے تاریخ مقررکردی

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے خلاف صحافی پر حملے کا مقدمہ عدالت نے مقدمہ کی نقول فراہم کرنے کےلئے تاریخ مقرر کردی-عدالت نے سماعت جولائی کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی-آئندہ سماعت پر ملزم ارمغان کو مقدمہ کی نقول فراہم کی جائیں گی-

19 نومبر 2024 کو ملزم ارمغان اپنی ویگو گاڑی میں سوار تھا-ملزم ارمغان نے صحافی ندیم احمد خان کو روکا اور تلخ کلامی کی-ارمغان نے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کرکے صحافی کو زخمی کردیا اور وہاں سے فرار ہوگیا-دوران تفتیش ملزم ارمغان اپنے جرم کا اعتراف کرچکا ہے-ملزم ارمغان نے اعتراف کیا کہ اس نے صحافی کو جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کی-مدعی مقدمہ نے ملزم ارمغان کو شناخت بھی کیا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں