33

تھانہ صدرکی کارروائی،غیرقانونی اسلحہ برآمد،اشتہاری ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ صدر پولیس کی کارروائی غیر قانونی اسلحہ برآمد اشتہاری ملزم گرفتا ہوگیا- تھانہ صدر پولیس نے دورانِ گشت بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا۔تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے بغیر لائسنس کا غیر قانونی پستول برآمد کیا گیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت نذیر احمد ولد مولا بخش کے طور پر ہوئی۔ جب ملزم کا ریکارڈ تلاش ڈیوائس کے ذریعے چیک کیا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ تھانہ گلستانِ جوہر میں درج ایک سنگین مقدمہ نمبر 106/2022 میں دفعات 397/34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مفرور ہے۔ ملزم کے خلاف نیا مقدمہ تھانہ صدر میں درج۔ مزید تفتیش کی جا رہی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں