کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ ویسٹ تھانہ منگھوپیر کی حدود ماوا منڈی میں تبدیل ، منگھوپیر کے علاقوں گلشن توحید ، امن چوک ، خیرآباد ،الطاف نگرسمیت گرد ونواح میں تسلسل کےساتھ مضرصحت گٹکےماوے کی ترسیلات جاری، مقامی پولیس کی مبینہ سرپرستی اور مجرمانہ خاموشی سوالیہ نشان چھوڑ گئی مقامی صحافی کی جانب سے متعدد بار ایس ایچ او تھانہ منگھوپیر عمران خان کو نشاندھی کروانے اور توجہ مبذول کروانے کے باوجود ھر گلی ، ھر محلے ، نکڑ ، چوک اور بازاروں میں کھلے عام ماوے کی فروختگی پولیس کے مورال گرانے کے مترادف ھے جبکہ آئی جی سندھ اور ھائیکورٹ کے اس فنیع و شنیع فعل کے خلاف واضح احکامات موجود ھیں اور سندھ پولیس کی ٹاسک فورس پر بھی اس پر کام کر رھی ھے سول اور جناح کے ٹراما سینٹرز میں ماوے کے باعث کینسر کے کیسز میں بتدریج اضافہ پایا جاتا ھے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مبینہ غفلت کے نتیجے میں نوجوان نسل کے گرد موت کا رقص جاری ہے-
ایس ایچ اوتھانہ منگھوپیر، ایس پی اورنگی میاں محمد فھیم احمد فاروقی ، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ طارق الھی مستوئی ، ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ،ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھواور آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے اھلیان علاقہ ، سماجی و سیاسی رھنماؤں سمیت دیگر مکاتب فکر کے افراد کی اپیل ھے کہ منگھوپیر میں گٹکے ماوے کی فروختگی بند کرائی جائے-


