کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)بلوچ کالونی . محمود آباد. منظور کالونی گٹکا مافیا مزمل گھانچی عرف مجی کے مضر صحت جان لیوا گٹکے سپلائی تاحال جاری۔تفصیات کےمطابق مزمل گھانچی عرف مجی کاچھوٹا بھائی حسنین گھانچی حب چوکی سےمضرصحت گٹکا تیارکرواکر مئٹروول .اورنگی ٹاون لیاری. لائنز ایریا. جمشید کوارٹر. پی آئی بی . بلوچ کالونی. محمودآباد. مںظور کالونی اور کورنگی تک گٹکے کی سپلایی مزمل مجی کا بھائی امجد لالہ عرف دانش کےساتھ کرتاھے۔بلوچ کالونی محمودآباد اور منظور کالونی کا کنٹرول اس وقت لقمان جدون کے پاس ھے۔لقمان جدون کے خاص کارندے منہاج . نواز جدون. حنیف شینا. علی. انور اس مضر صحت زھر کو معصوم لوگوں میں تقسیم کر رھے ہیں۔پولیس کی طرف سے پراسرار خاموشی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ھے کہ انکو اپنا حصہ پہنچا دیا جاتا ھے۔یہ سب عادی جرائم پیشہ ہیں اور پولیس کو مطلوب بھی ہیں۔لیکن تاحال اپنا مکروہ کاروبار جاری رکھے ھوئے ہیں۔لقمان جدون روزانہ 600 شاپر فروخت کرواتا ھے۔ان تین علاقوں میں اپنے کارندوں سے انکے خلاف قانون کب حرکت میں آئے گا علاقہ مکین پریشان ہیں انکے بچے اس نشہ آور مہلک زھر کے عادی ہوتے جارہے ہیں-
35


