بلوچستان(ایچ آراین ڈبلیو)حکام بالاسی ٹی ڈی بلوچستان پولیس ڈیپارٹمنٹ کی شکایت پرڈائریکٹر جنرل اینٹی کر پشن عبد الواحد کاکڑ کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائر یکٹر (انویسٹی گیشن) اینٹی کر پشن عظیم انجم ہمبی اور اسٹنٹ ڈائریکٹر (انویسٹی گیشن) عبدالقیوم نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تحقیقات کر کے انکوائری مکمل کرتے ہوئے اے ایس آئی عبدالمجید انچارج سی ٹی ڈی کھوٹ نصیر آباد رینج کو اسلحہ / ایمونیشن اور دیگر سرکاری اشیاء کی چوری اور ٹیمپرنگ میں ملوث پا کر، حکام بالا اینٹی کر پشن کی اجازت کے بعد مقدمہ درج کر کے ملزم عبدالمجید کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر لیا ہے۔
دوران تفتیش معلوم ہوا کہ ملزم نے لاکھوں مالیت کے سرکاری اسلحہ / ایمونیشن کا غبن / خرد برد کیا ہے اور دیگر ملزمان کا انکشاف کیا ہے۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔
دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے علیحدہ ٹیم تشکیل دی جا چکی ہے۔ اینٹی کر پشن بلوچستان کوئٹہ کی ہر ممکن کوشش ہے کہ وہ چوری شدہ اسلحہ / ایمونیشن میں ملوث دیگر افسران کو گرفتار کر کے سرکاری نقصان کا ازالہ کر سکیں۔


