حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)ایف آئی اے حیدرآباد کی سندھ پولیس کے خلاف پہلی بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی-تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن وِنگ حیدرآباد نے انچارج سی آئی اے ٹھٹہ ممتاز بروہی کو گرفتار کرلیا-
ممتاز بروہی کے خلاف عدالت نے پولیس اختیارات کے ناجائز استعمال کی ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیا تھا-ایف آئی اے طلبی کے باوجود ممتاز بروہی پیشی سے انکاری تھے-
ممتاز بروہی کو نواب شاہ سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیت کا آشیرواد حاصل ہے اور وہ گزشتہ کئی سالوں سے ٹھٹہ میں تعینات ہیں-


