کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گڈاپ سٹی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ معلومات پرکاروائی کرتےہوئےدنبہ گوٹھ سے2ملزمان کوگرفتارکیا۔ گرفتارملزمان کےقبضہ سےاسلحہ وایمونیشن اورموبائل فون برآمد ہوئے۔گرفتار ملزمان کی شناخت فیضان اور طاہر کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزمان تھانہ گڈاپ سٹی سمیت کراچی شہر کے مختلف تھانوں کی حدود۔میں ہونے والی اسٹریٹ کرائمز کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے برآمد ہونے والے اسلحے کو فرانزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان تھانہ میمن گوٹھ کی حدود سے گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔


