42

ضلع کیماڑی تھانہ اتحاد ٹاؤن پولیس کی دبنگ کارروائی،ملزم منشیات سمیت گرفتار

کراچی( ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی تھانہ اتحادٹاؤن پولیس کی سوفٹ روڈ اتحادٹاؤن میں کاروائی۔ ایس ایس پی کیماڑی کی رپورٹ کے مطابق منشیات فروشی میں ملوث اور قتل کے کیس میں مفرور خطرناک انتہائی مطلوب ملزم گرفتار-واضح رہے کہ ملزمان کی شناخت حمیداللّٰہ عرف تھاکوٹی ولد قلندر خان کے نام سے ہوئی۔جبکہ گرفتار ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری 1413 گرام وزنی چرس، موبائل فون، پرس اور گھڑی برآمد کوئی۔

کریمنل ریکارڈ چیک کرنے پر ملزم قتل کے کیس میں مقدمہ الزام نمبر 184/2023 بجرم دفعہ 109/311/34, 302/120B, سیریل نمبر 1122, رجسٹر نمبر 4 مفروران تھانہ اتحادٹاؤن میں مفرور پایا گیا۔ اسکے علاوہ ملزم تھانہ گارڈن، سہراب گوٹھ اور دیگر تھانہ جات میں بھی گرفتار ہوچکا ہے۔ملزم کا مزید کریمنل رکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

کاروائی ایس ایچ او تھانہ اتحاد ٹاؤن انسپکٹر راؤ شبیر کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے عمل میں لائی۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں