کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)مہاجر قومی موومٹ کے چئیرمین آفاق احمد اور دیگرملزم عدالت میں پیش ہوگئے- ملزموں کے خلاف ڈمپر جلانے کا مقدمہ درج ہے- آفاق احمد اور 12ملزموں پر فرد جرم عائدکرنےکی کارروائی موخرکردی گئی-مقدمے کی سماعت یکم جولائی تک ملتوی کردی-آفاق احمد نے آڈیو میسج کے ذریعے کارکنوں کو اکسانے کی کوشش کاالزام ہے-
آفاق احمد کی ایما پر کنٹینر نذر آتش ہوا۔کنٹینر سے چینی کی بوریاں بھی چوری ہوئیں۔ملزموں نے تسلیم کیا کہ کنٹینر جلانے کا حکم آفاق احمد نے دیا تھا۔آفاق احمد و دیگر کے خلاف لانڈھی تھانے میں مقدمہ درج ہے۔


