34

گزشتہ روزپولیس مقابلےمیں مارے جانےوالا ڈکیت رحیم کا بھائی عزیز بھی ڈکیت تھا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس کا گزشتہ روز مقابلے میں مارے جانے والا ڈکیت رحیم کا بھائی عزیز بھی ڈکیت تھا-9 جولائی 2023 کی رات سنگر چورنگی فارما کمپنی کے قریب دو ڈکیت شدید زخمی حالت میں روڈ پر پڑے ہوئے تھے-موقع پر موجود لوگوں نے پولیس کو بتایا تھا کہ یہ دونوں ڈکیت تھے-

کسی شہری کو لوٹ رہے تھے اس نے فائرنگ کرکے ایک کو ہلاک اور دوسرے کو شدید زخمی کردیا تھا-زخمی ڈکیت غلام بلوچ نے پولیس کو ہلاک ڈکیت ساتھی کا نام بھی عزیز بلوچ بتایا تھا-واقعہ کا مقدمہ عوامی کالونی تھانے میں درج کیا گیا تھا-9 جولائی 2023 کو ہلاک ڈکیت کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں بھی متعدد مقدمات درج تھے-

اپنا تبصرہ بھیجیں