کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)لڑکی کو تشدد کرکے قتل کے بعد خاموشی سے تدفین پولیس نے ناکام بنا دی-گلشن معمار پولیس کی افغان کیمپ میں کارروائی، لڑکی کا والد گرفتار-17 ، 18 سالہ آرام بی بی زوجہ محمد افغانی کے قتل کی اطلاع پولیس کو ملی تھی-پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ شوہر، والد یاسین اور دیگر ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنا کر آرام بی بی کو قتل کیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کے ورثا خاموشی سے اسکی تدفین کرنے والے تھے، پولیس نے مزید بتایا کہ ورثا نے قبر بھی تیار کروالی تھی کہ پولیس نے تدفین ناکام بناتے ہوئے لاش تحویل میں لے لی-واضح رہے کہ پولیس نے آرام بی بی کے والد یاسین کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ مقتولہ کا شوہر محمد افغانی اور دیگر فرار ہوگئے ہیں-مقتولہ آرام بی بی کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات ہیں-لاش قانونی کارروائی کے لئے عباسی اسپتال منتقل کردی گئی ہے-معلوم ہوا ہے کہ آرام بی بی کی کم عمری میں شادی کروادی گئی تھی-آرام بی بی ایک بچی کی ماں تھی-مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کی جارہی ہے-
31


