ﻻہور(ایچ آراین ڈبلیو)راوی روڈ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے تین کلوگرام سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان منشیات کی سپلائی میں ملوث تھے اور مخصوص مقامات پر چرس پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے۔ خفیہ اطلاع پر کی گئی بروقت کارروائی نے بڑی مقدار میں منشیات کی ترسیل کو ناکام بنا دیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے کامیاب کارروائی پر راوی روڈ پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا اور شہر میں منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کیا جائے گا۔
40


