42

جعلی کرنسی کی خریدوفروخت کرنیوالا ملزم گرفتارہوگیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سینٹرل، تھانہ گبول ٹاؤن پولیس نے جعلی کرنسی کی خرید و فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا-پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے ملزم *1- *محمد عثمان ولد محمد رمضان کو گرفتار کیا جبکہ دوسرا ساتھی ملزم بنام محمد جاوید ولد صدیق احمد تنگ گلیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا جسکی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں-گرفتار ملزم سے ایک ہزار والے 30 نوٹ ٹوٹل رقم 30 ہزار روپے جعلی پاکستانی کرنسی اور مو بائیل فون برامد ہوا-گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں