بہاولپور(ایچ آراین ڈبلیو)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے لیکچرار کی جانب سے طالبہ کو جنسی ہراسانی کا شکار بنائے جانے کا انکشاف-پولیس تھانہ بغداد الجدید نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی. وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے بھی مذکورہ لیکچرار کے یونیورسٹی میں داخلے پر پابندی عائد کر دی اور یونیورسٹی کی ہراسمنٹ کمیٹی نے بھی معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا. اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وزیٹنگ لیکچرار کی جانب سے طالبہ (م) کو جنسی ہراسانی کا افسوس ناک واقعہ سامنے آیا ہے-
33


