34

کورنگی میں ڈکیتی کی واردات،2لٹیروں کی عوام کے ہاتھوں پٹائی،2فرارہوگئے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)زمان ٹاؤن کورنگی نمبر ڈھائی چینیوٹ اسپتال کے قریب 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 لٹیروں کی شہری سے لوٹ مار کی واردات پرشہری کی مزاحمت ، قریبی عوام بھی پہنچ گئی ، لٹیروں کے گرد گھیرا ڈالنے کی کوشش ، 2 اسمٰعیل و احسان نامی لٹیرے عوامی گھیرے میں ، 2 لٹیرے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے-

عوام کی طرف سےشدید تشدد، ذد وکوب،ٹریفک جام میں پھنسے لوگوں کا بھی ہاتھ صاف ہوگیا-دریں اثنا پولیس کے پہنچنے پرلٹیروں کو تحویل میں لےکراسپتال منتقل کردیا،اسلحہ و موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی-لٹنے والا شہری کاشف بھی متعلقہ تھانے پہنچ گیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں