کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ عزیز اباد پولیس کی کارروائی گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم گرفتارہوگیا-ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی گٹکا ماوافروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات پر تھانہ عزیز اباد پولیس کا ایکشن جاری۔
ملزم کو نذد نعمت کالونی بلاک 8 عزیز اباد سے گٹکا ماوا فروخت کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزم کی شناخت محمد عدنان ولد محمد جاوید کے نام سے ہوئی ہے-ملزم تھانہ عزیز اباد کی حدود میں خفیہ طور پر گٹکاماوا فروشی میں ملوث ہے۔
ملزم کے قبضے سے 51 عدد پڑياں مضرصحت گٹکا برآمد ہوا ـ ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 339/2025 گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ملزم کا کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے-


