کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پولیس کی گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کامیاب کارروائیاں جاری ہیں-کراچی پولیس اور ملزمان کے مابین گذشتہ ہفتے 12 مقابلے ہوئے۔مقابلوں کے دوران 01 ڈاکو ہلاک 15 زخمی ڈاکوؤں سمیت 16 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔کراچی پولیس نے گذشتہ ہفتے کے دوران 875 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔منشیات فروشی میں ملوث ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات 44 کلو 987 گرام چرس، آئس/کرسٹال اور ہیروئین برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان سے 113 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ برآمد۔ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 29 موٹرسائیکلیں اور 02 بڑی گاڑیاں تحویل میں لی گئیں۔گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج، تفتیش جاری ہے-
32


