32

اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گارڈن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو حراست میں لے لیا-ایس ایچ او گارڈن حنیف سیال کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کی گئی-اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزم جمعہ گل کو گرفتار کرلیا-

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ گارڈن ٬ صدر ٬ سولجر بازار اور اطراف میں وارداتیں کرتا تھا-واضح رہے کہ کاروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے غیرقانونی ٹی ٹی پستول اور دیگر سامان برآمد کرلیا ہے-

ایس ایچ او گارڈن حنیف سیال نے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی معلومات حاصل کرلی ہے-ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے-ملزم مزید قانونی کاروائی کےلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں