39

سرقہ بالجبر،سرقہ وہیکلزوچوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ڈاکوساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

وہاڑی(ایچ آراین ڈبلیو)مورخہ 23.06.2025 بوقت 01:45 بجیرات ٹیم CCD وہاڑی بسلسلہ گشت و پڑتال جرائم و ناکہ بندی پل WB/19 رتہ ٹبہ روڈ موجود تھے کہ بذریعہ 15 اطلاع موصول ہوئی کہ 4 کس نامعلوم ملزمان بسواری کارنے محمد امجد نامی شخص سے EB /561 پر 16ہزار روپے چھین کر جانب EB/565فرار ہوگئے ہیں ، اطلاع موصول ہوتے ہی ناکہ بندی پر ملازمان کو الرٹ کیا ، کچھ دیر بعد ایک کار ہنڈا سٹی برنگ سفید بلانمبری رتہ ٹبہ کی طرف سے آئی جس کو ملازمان نے روکنا چاہا جو کار سوار افراد نے کار کو جانب چک نمبر WB/21 موڑا اور فرار ہونے لگے جس کو مشکوک جانتے ہوئے کار کا تعاقب کیا اور CCD وہاڑی کی دوسری گاڑی کو کال کرکے پل EB /21 آنے کا کہا جیسے ہی ملزمان کار کا تعاقب کرتے ہوئے پل WB/21 کے قریب پہنچے تو کار کو روک کر چار کس ملزمان نے گاڑی سے نکل کر اپنے اپنے اسلحہ آتشیں سے پولیس پارٹی پر جان سے مار دینے کی نیت سے فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس پارٹی نے بھی حفاظت خوداختیاری کے تحت سرکاری گاڑی اور راجباہ پٹڑی کی اوٹ لے کر اکا دکا جوابی ہوائی فائر کیے اور ملزمان کو باآواز بلند ہتھیار پھینک گرفتاری دینے کا کہا مگر ہر 4 کس ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش میں ملزمان نے دونوں اطراف اپنی مخالف سمتوں میں فائرنگ شروع کردی جن کی فائرنگ سے ان کے اپنے ہی 2 ساتھی شدید مضروب ہو کر گر پڑے جب کہ دیگر 2 ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زرعی رقبہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ملزمان کی طرف سے فائرنگ رکنے پر ٹارچ لائٹ کی روشنی میں محتاط انداز میں قریب جاکر دیکھا جو خام پٹڑی سے نیچے 2 کس ملزمان زخمی حالت میں پڑے ہوئے تھے جن کی شناخت CCD ٹیم کے کانسٹیبلان نے اکرام مسیح ولد دتہ مسیح سکنہ WB/75 کے نام سے کی جس کے کچھ فاصلہ پر ایک پسٹل 30 بور بھی برآمد ہوا۔ جب کہ دوسرے ملزم کی شناخت شبیر حسین ولد طارق سکنہ WB/165 کے نام سے ہوئی جس کے کچھ فاصلہ پر بھی ایک پسٹل 30 بور گرا ہوا پڑا تھا۔ موقع پر ریسکیو 1122کو برائے ابتدائی طبی امداد و علاج معالجہ بلوایا گیا جنہوں نے دونوں ملزمان کی موت کی تصدیق کردی۔ مزید سرچ کرنے پر پٹڑی پر ملزمان کی گاڑی ہنڈا سٹی برنگ سفید بھی برآمد ہوئی۔ ہلاک شدہ ملزمان کا ریکارڈ چیک کیا گیا جو سرقہ بالجبر ، سرقہ وہیکلز اور چوری کی 50 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے۔ ہلاک شدہ ملزمان کو بذریعہ 1122 آئندہ روانہ ہسپتال کا کیا گیا۔

معاشرے کو پر امن ماحول فراہم کرنا اور جرائم کا خاتمہ کرنا کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ضلع وہاڑی کی اولین ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں