50

12مئی 2007 کے الزام میں گرفتارملزم کی چارمقدمات میں درخواست ضمانت پرسماعت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)12 مئی 2007 کے الزام میں گرفتار ملزم مرزا نصیب بیگ کی چار مقدمات میں درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی-ملزم 12 مئی کے 5 مقدمات میں پہلے ہی بری ہوچکا ہے-ملزم سات سال سے جیل میں ہے کوئی گواہ نے ملزم کا نام نہیں لیا ہے-ملزم نے جس کیس میں اعترافی بیان دیا تھا اس کیس میں بھی بری ہوچکا ہے-عدالت نے ملزم کے وکیل کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی-ملزم سات سال سے جیل میں اس ٹرائل مکمل نہیں ہوا اس بنیاد پر ضمانت کی درخواست دائر کریں-ملزم کے خلاف فیروز آباد ،سچل اور ائیر پورٹ تھانے میں مقدمات درج ہیں-ملزم پر 12 مئی 2007 کی ہنگامہ آرائی،جلاو گھیراؤ اور قتل کے الزامات ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں