کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ ایسٹ جمشید ڈویژن پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار۔ٹیپو سلطان پولیس نے بلوچ کالونی پل کے قریب کارروائی کرکے ملزم سلیم سرائیکی ولد غلام حسین کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی نائن ایم ایم پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
40


