50

انسانی اسمگلنگ کے گڑھ پر ایف آئی اے کا چھاپہ، 3 ملزمان گرفتار

گوجرانوالہ(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی تحقیقاتی ادارے گوجرانوالہ زون نےانسانی سمگلنگ کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ ملزمان شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے ہتھیا چکے تھے۔

گرفتار ہونے والوں میں محمد یعقوب، ظفر اقبال، اور محمد موسیٰ شامل ہیں جنہیں گجرات اور شیخوپورہ کے علاقوں سے پکڑا گیا۔تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ظفر اقبال انسانی سمگلنگ کے ایک ہولناک واقعے میں ملوث تھا، جہاں اس نے ایک کمسن بچے کو غیر قانونی طور پر کشتی کے ذریعے لیبیا کے راستے یورپ بھیجنے کی کوشش کی۔ بدقسمتی سے سفر کے دوران کشتی کو حادثہ پیش آیا اور معصوم بچے کی موت ہو گئی۔ ظفر اقبال نے اس بچے کو بیرون ملک بھیجنے کے لیے 24 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے تھے۔

دوسری جانب محمد یعقوب نے ایک شہری کو کینیڈا میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر 1 کروڑ 88 لاکھ روپے کی خطیر رقم وصول کی۔ جبکہ محمد موسیٰ نے ایک اور شہری کو یونان میں ملازمت کا خواب دکھا کر 7 لاکھ روپے وصول کیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں